عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زخم بدستور ٹھیک نہ ہوئے، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں قاتلانہ حملے میں چیئرمین پی ٹی عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا، زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے، عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی.
شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبعی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی، ڈاکٹرز کی جانب سے زخموں کا طبعی معائنہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے انتظام کا فیصلہ حماس کی مرضی سے ہوگا، اسماعیل ہنیہ