قیمتیں برقرار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے ہوئے رواں ماہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر