پاک افغان بارڈر باب دوستی

پاک افغان بارڈر باب دوستی بدستور چوتھے روز بھی آمدورفت کیلئے بند

چمن: پاک افغان بارڈر باب دوستی بدستور چوتھے روز بھی آمد ورفت کیلٸے بند رہا پاک افغان سرحد افغانستان سرزمین سے ہونے والے حملے میں سیکورٹی اہلکار کی شہادت کے بعد مکمل بند ہے
ویب ڈِسک: تفصیلات کے مطابق چند روز قبل افغان سر زمین سے ہونے والے حملے میں سیکیورٹی اہلکار کی شہادت اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے پر پاکستان بارڈر منیجمنٹ نے واقعہ میں ملوث شخص کی حوالگی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر باب دوستی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا تھا۔
یاد رہے چند روز قبل افغان سرزمین سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور کے دو زخمی ہونے کے ردعمل میں پاکستان بارڈر منیجمنٹ نے باب دوستی پر آمد و رفت بند کر دی تھی۔
پاک افغان سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور دونوں جانب مسافروں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے.
خیال رہے کہ اتوارکو باب دوستی پر افغان حدود سے فائرنگ میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے باب دوستی بند ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک افغان حکام کی جانب سے باب دوستی واقعے میں ملوث ملزم حوالے نہیں کیا جاتا، بارڈر بند رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ایک ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا عندیہ