ایران 3 افراد کو سزائے موت

ایران میں مظاہروں کے دوران گرفتار مزید3 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

ویب ڈیسک: ایران میں زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار مزید 3 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث 3 افراد کو سزائے موت سنائی ہے، گزشتہ 3 دنوں میں مجموعی طور پر 5 مظاہرین کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔سزائے موت کے مجرم اپنی سزاؤں کے خلاف عدالت میں اپیل کرسکتے ہیں۔ سزائے موت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں، ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور دہشت گردی پھیلانے پر سنائی گئی ہے۔
واضح رہے ایران میں ایک کرد خاتون مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور حراست میں موت کے بعد گزشتہ تقریباً دو ماہ سے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ہزاروں مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ 326 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا مہم، جسٹس محسن اختر کیانی کی توہین عدالت کارروائی کی درخواست