غزہ میں رہائشی عمارت میں آگ

غزہ میں رہائشی عمارت میں آگ لگنےسے خاندان کے 21 افراد لقمہ اجل بن گئے

ویب ڈیسک: فلسطین میں غزہ کے گنجان آباد جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے21 افراد جاں بحق اور متعدد جھلس گئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے پناہ گزین کیمپ کی رہائشی عمارت کے چوتھے فلور پر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 21 افراد اپنی جان سے ہوتھ دھو بیٹھے، مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں جھلس جانےوالے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غزہ کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں بڑی مقدار میں پٹرول ذخیرہ کیا گیا تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا، شعلوں پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔
غزہ کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ پٹرول عمارت میں کیوں رکھا گیا تھ، دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوم سوگ منایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی