سردیاں شروع

سردیاں شروع ہوتے ہی سیاسی ماحول بھی ٹھنڈا پڑنے کا امکان

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کی جانب سے سرد موسم اور شدید دھند کی پیش گوئی کے نتیجے میں خیبر پختونخوا میں سیاسی سر گر میا ں غیر اعلانیہ طور پر اگلے سال مارچ کے مہینے تک منجمد ہوگئی ہے رواں مہینے نومبرمیںجے یو آئی اور پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر کسی بھی سیاسی جماعت کی سرگرمیاں شیڈول نہیں دسمبر سے یہ سرگرمیاں بھی محدود ہوجائیں گی اور کھلی فضا میں تقریبات اور اجتماعات کیلئے مارچ تک سردی ختم ہونے کا انتظار کیا جائے گا واضح رہے کہ سخت برف باری اور حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں میں تعطل پیدا ہوا ہے عام طور پر نومبر کے بعد خیبر پختونخوا کے زیادہ تر بڑے شہرشدید سردی اوردھندکی لپیٹ میں رہتے ہیں اس دوران سیاسی جماعتوں کیلئے کارکنوں کو گھروں سے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے اس مرتبہ بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے مذکورہ حکمت عملی اختیار کر لی ہے جس کے تحت پارٹی رہنمائوں کا تمام شیڈول اسی ماہ کے دوران ہی مکمل کرنے کی منصوبہ بندی ہے
جس کے بعد دسمبر، جنوری، فروری اور مارچ کے وسط تک کسی قسم کی سیاسی سرگرمی شیڈول نہیں البتہ بعض سیاسی جماعتوںکے قائدین کی برسی وغیرہ ان تینوں مہینوں کے دوران چھت تلے منائی جائیں گی اس کے علاوہ کوئی بڑا جلسہ یا جلوس نہیں ہوگا محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے15دنوں میں شدید سردی اور دھند کی پیش گوئی کے مطابق لوگوں کیلئے آمدروفت مشکل ہوجائے گی اور دن کے صرف تین سے چار گھنٹے سڑکوں پر لوگوں کا گزر ممکن ہوگا اس پیش گوئی کی وجہ سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی اسی ماہ ملتوی کردیا جائے گا اور جے یو آئی کے اجتماعات بھی منزل کو پہنچ جائیں گے اس تناظر میں رمضان المبارک تک سیاسی طور پر صورتحال معمول پر ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ