بھارتی شہریوں سعودی ویزہ آسان

بھارتی شہریوں کیلئے سعودی ویزہ آسان،پولیس کلیئرنس کی شرط ختم

ویب ڈیسک :سعودی عرب نے ویزے کے خواہش مند بھارتیوں کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق نئی دہلی میںسعودی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہا سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کے پیش نظر بھارت شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثناء سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کے ویزا درخواستوں کی تیز تر کارروائی، ٹور فرموں کے ذریعے آسان انتظام اور مسافروں کو آسانی فراہم کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس کی شرط ختم کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔ ادھر ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے انچارج این رام پرساد نے بتایا اس سے 20 لاکھ بھارتی شہری فائدہ اُٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس