سرکاری نرخ نامہ

سرکاری نرخ نامہ ٹوئٹر تک محدود، شہری مہنگی خریداری پر مجبور

ویب ڈیسک :پشاور میں شہری اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ نامہ سے زیادہ دام پر خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ پشاور ضلعی انتظامیہ ٹوئیٹر اور فیس بک پر نرخ نامہ جاری کرنے تک محدود ہوکررہ گئی ہے شہر کے بازاروں میں سرکاری نرخ نامہ کے بر عکس سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے شہریوں نے اس حوالے سے نوٹس لیکر منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے
شہر کے بازاروںمیں سبزی کی قیمتیں ٹماٹر 220 سے 240روپے فی کلو ،پیاز 240،کچالو 70روپے ،سبز مرچ 180،ادرک 400سے اوپر فی کلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں
جبکہ پھلوں کی قیمتیں سیب 220 روپے ، انگور 425،کیلا 120روپے میں فروخت ہونے لگا جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ نرخ نامہ پر عمل درامد کروانے میں بے بس دکھائی دینے لگی اور خود ساختہ قیمتیں لگانے والے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے ۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ روزانہ ٹوئیٹر اور فیس بک پر سرکاری نرخ نامہ جاری کرتی ہے تاہم اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیاجاسکا ہے جس کا تمام تر بوجھ شہریوں کو اٹھانا پڑرہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری