آرمی چیف کی تعیناتی

اہم تعیناتی کےمعاملے پروزیراعظم نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کردیں

ویب ڈیسک: اہم عسکری عہدوں پرتعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کردیں ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سے آج وزیردفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے بھجوائے پینل کا جائزہ لیاگیا، وزیر دفاع نے پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اہم تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے، چین / جرمنی
مزید پڑھیں:  دیر بالا، اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

گزشتہ رات وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم ہاوس کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کیلئے نامون کی فہرست موصول ہو گئی تھی جس کی وزیراعظم ہاوس نے آج صبح تصدیق کردی۔