آرمی چیف کی تعیناتی متنازع

امید ہے صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع نہیں بنائیں گے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزری دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کے لیے وزیراعظم کی ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے امید ہے صدر مملکت معاملے کو متنازع نہیں بنائیں گے۔
زیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے تقرری کے معاملے پر قانون اور آئین کے مطابق معاملات طے پائے ہیں، سمری صدر مملکت کے پاس جا چکی ہے، وزیراعظم کی سمری اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازع۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کے تقرر کے لیے وزیراعظم کی ایڈوائس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، یہ صدر مملکت علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پر عمل کریں گے یا آئینی وقانونی ایڈوائس پر۔ امید ہے صدر مملکت معاملے کو متنازع نہیں بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی