مہنگائی میں اضافہ

ایک ہفتے کے دوران 19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک :ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 48 پیسے ، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 20 پیسے سمیت آلو، تازہ دودھ ، چاول، لہسن، بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 21 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہواجبکہ برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 11 روپے 60 پیسے بڑھ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وارمہنگائی کی شرح30.16فیصد رہی ہے۔ملک میں گذشتہ چھ ہفتے سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے