6 ایس ایچ اوز سمیت 20 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عالمگیر شاہ نے مختلف جرائم کے تین مقدمات میں 6 ایس ایچ اوز سمیت مختلف تھانوں کے 20 پولیس اہلکاروں کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کلیم اللہ منشیات کیس کی سماعت شروع کی تو اس دوران کیس میں نامزد سپاہی خان محمد، اے ایس آئی ثناء اللہ، معراج، سیف اللہ، سب انسپکٹر واجد اور ایس ایچ او محمد رفیق عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔
اسی طرح منشیات کے ایف آئی آر نمبر1104تھانہ بھانہ ماڑی کے ایک مقدمے میں نامزد گواہان ایس ایچ او، سپاہی طاہر ، یاسین، راشد ، اے ایس آئی مشرف ، محرر سعید خان ، سب انسپکٹر گل نبی اور سب انسپکٹر طلا محمد عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ تھانہ فقیر آباد ایف آئی آر نمبر 814 کے ایک کیس میں نامزد گواہان ایس ایچ او شاہد حسین، محمد صدیق، اسلم نواز، اعجاز الحق ، سب انسپکٹر رحمت اللہ اور اے ایس آئی جہانگیر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد