اسمبلی کو تحلیل

کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد خیبرپختو نخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے آج رات اجلاس طلب کرلیا
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے آج رات ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی رہائشگاہ پر ہو گا، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شرکت کریں گے جس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل سے بچانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور ہو گا۔
اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور ہو گا، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعلیٰ محمود خان بادام نہیں توڑ سکتے اسمبلی کیا توڑیں گے، اسمبلی خیبر پختونخوا کے چار کروڑ عوام کی امانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائیں گے، عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع