قمر جاوید باجوہ الوداعی ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سے الوداعی ملاقاتیں ہوئیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات ہوئی، صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا، ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی الوداعی ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اعتمام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل ریٹائرڈ ہونے جار رہے ہیں، نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی،جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔