کاٹلنگ تنازعہ

کاٹلنگ،مستورات تنازعہ پر میاں بیوی سمیت 3افراد قتل

ویب ڈیسک :کاٹلنگ کے علاقے لنڈے شاہ میں مستورات تنازعے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تھانہ کاٹلنگ پولیس کے مطابق علاقہ لنڈے شاہ خٹکوچم میں دو فریقین مستورات کے تنازعے پر الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی۔
جس سے خان رضا عمر 70 سال اور انکی اہلیہ مسماة ف عمر 60 سالہ لگ کر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دوسرے فریق سے بھی نورالبشر عمر 35 سال گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کے الگ الگ مقدمے درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم