عمران خان نے سابق آرمی چیف کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی قرار دے دی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی تھی، فوج میں کبھی کسی کو توسیع نہیں ملنی چاہیے۔

ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا، خاص طور پر جنرل فیض کو ہٹایا تو اس کے بعدان کی گیم چل پڑی تھی۔ جنرل باجوہ جو کہتے رہے، اس پر یقین کرلیتے تھے، پتہ ہی نہیں چلا کیسے دھوکے دیئے گئے۔ نئے سیٹ اپ کو صدر کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے کہ اسحاق ڈار ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہا ہے۔ اگرحکومت مارچ کے آخرتک الیکشن پرتیارہے تو ہم اسمبلیاں نہیں توڑتے۔ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کہہ رہا ہے کہ مجھے نیب کے ذریعے جیل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

عمران خان نے مزید کہا کہ اگرحکومت مارچ کے آخرتک الیکشن پرتیارہے تو ہم اسمبلیاں نہیں توڑتے۔ پی ڈی ایم کو سمجھانے کی کوشش کی مگر غلط پیغام چلا گیا، ان سے بات چیت ہو ہی نہیں سکتی۔