سینی ٹیشن کمپنی

سینی ٹیشن کمپنی کو ماہانہ بنیاد پر گرانٹ دی جائے گی

ویب ڈیسک : شدیدمالی بحران کے پیش نظر صوبائی حکومت نے سینی ٹیشن کمپنیوں کی گرانٹ ماہانہ بنیادوں پر جاری کرنا شروع کردی ماضی میں گرانٹ سہ ماہی اقساط میں جاری کی جاتی تھیں جبکہ اب ماہانہ ادائیگی کے باعث صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کے بھی مالی امور شدید حد تک متاثر ہوگئے ہیں۔ تمام سینی ٹیشن کمپنیوں کیلئے مجموعی طور پر 4ارب روپے سے زائد کی گرانٹ منظور کی گئی ہے جس میں پشاور، مردان، سوات ، کوہاٹ ، بنوں ، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کی کمپنیاں شامل ہیں ان کمپنیوں کو جولائی، اکتوبر، جنوری اور اپریل میں سہ ماہی اقساط جاری کی جاتی تھیں اور کمپنیاں اپنے سہ ماہی پلان کے مطابق خرچ کرتی تھیں تاہم صوبائی حکومت نے اب ان کمپنیوں کو گرانٹ ماہانہ بنیادوں پر جاری کرنا شروع کردی ہے
جس نے ان کمپنیوں کیلئے مالی مشکلات کھڑی کردی ہیں۔ تمام کمپنیاں اب ہر ماہ کے تیسرے ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی طلب محکمہ بلدیات کو ارسال کرتی ہیں جس کے بعد محکمہ بلدیات اور محکمہ خزانہ کے درمیان 10روز کی خط و کتابت کے بعد مہینے کے آخری ایام میں رقم جاری کردی جاتی ہے۔ رقم کے اجراء میں تاخیر کا خوف کمپنیوں کو ہر ماہ لاحق رہتا ہے جس کے باعث کمپنیوں کی مالی صورتحال تشویش ناک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے پاس مالی وسائل کی تنگی اور وفاق سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے صورتحال ایسی ہی رہے گی ۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ