پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین

دہشت گرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں، امریکا

ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔
نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، خدشہ ہے افغانستان پھر سے عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے، پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون جاری ہے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، ایسے تمام اقدامات کریں گے جس سے ہمارے مفادات متاثر نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ