لگتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں

ویب ڈیسک :امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں، افغانستان ایک بار پھر کہیں بین الاقوامی دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔واشنگٹن میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس صلاحیتیں موجود ہیں
ہم نے القاعدہ کے امیر ایمن الظواہری کی ہلاکت کے ساتھ ان صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ بین الاقوامی دہشتگرد افغانستان میں دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے، خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ہوا کریں گے، ایسے تمام اقدامات کیے جائیں گے جس سے ہمارے مفادات کا تحفظ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز