ڈینگی سیزن اختتام

سردی نے ڈینگی کو راہ دکھادی، صوبہ میں صرف2مریض باقی

ویب ڈیسک :سردی بڑھنے اوردرجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوامیں ڈینگی سیزن اختتام پذیر ہوگیاہے۔ لیبارٹریزمیں ڈینگی وائرس کی تشخیص اورہسپتالوں میں مریضوں کا تناسب کم ہوگیاہے۔ اس سلسلے میں رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے مختلف اضلاع سے صرف دس افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد بھی 35ہے اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریض بھی 2 رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے دسمبرکے آخری ہفتے میں درجہ حرارت کم ہونے کی پیش گوئی تھی
لیکن پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم جلدسرد ہو گیا ہے جس سے ڈینگی وائرس کی تشخیص میں کمی ہونے لگی ہے۔ یادرہے کہ ڈینگی کے سیزن میں اب تک 22 ہزار906افراد متاثر ہوئے ہیںجن میںسے 2ہزار91افراد کو ہسپتالوں میں علاج کیلئے داخل کرایا گیا تھا اور 18افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی