منشیات سے پاک مہم

منشیات سے پاک مہم’120خاندانوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک : منشیات سے پاک پشاور مہم کے پہلے مرحلے کے 120 افراد کے خاندانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ منشیات سے پاک پشاور مہم کا کے تیسرے مرحلے کا آغاز 19 دسمبر سے کیا جائے گا پشاور کے سڑکوں پر موجود باقی ماندہ 270 نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقل کر دیا جائے گا تیسرے مرحلے کے آغاز کیساتھ ہی پورا شہر نشے کے عادی افراد سے مکمل صاف ہوجائے گا اور عوام کو پشاور کے سڑکوں پر کوئی نشئی نظر نہیں آئے گا دو مرحلوں میں اب تک 2470 نشے کے عادی افراد کا علاج مکمل کرکے خاندانوں کے حوالے کیا جا چکا ہے پہلے مرحلے کے 120 افراد ان کے خاندانوں کی عدم دلچسپی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے دوبارہ نشے میں مبتلا ہوئے جن کو دوبارہ تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے باقی افراد کے خاندانوں سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے کئے جارہے ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہیں دوبارہ نشے کی جانب جانے والے افراد کے خاندانوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں دوسرے مرحلے کے صحت یاب افراد کو 17 دسمبر سے مرحلہ وار بحالی مراکز سے خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ پشاور اور محکمہ سوشل ویلفیئر کو تیسرے مرحلے کے لئے تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں گئے ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کیلئے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان سمیت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا