فیفا ورلڈ کپ، مراکش نے تاریخ رقم کردی، پرتگال کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے ہیوی ویٹ پرتگال کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی، مراکش پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے جس نے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ، مراکش اور پرتگال کے درمیان میچ کے آغاز پر مسلسل دوسری مرتبہ کرسٹیانو رونالڈو کو بینچ پر بیٹھایا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کے آغاز میں اٹیکنگ کھیل دیکھنے کو ملا اور بالآخر میچ کے 42 ویں منٹ میں مراکش کے این نیسری نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی پہلے ہاف کے اختتام تک مراکش کی یہ برتری قائم رہی، دوسرے ہاف میں زیادہ تر کھیل مراکش کی ڈی کے قریب ہوا اور پرتگال کی ٹیم نے مسلسل دبائو رکھا تاہم مراکش کے گول کیپر اور ان کی دفاعی لائن نے پرتگال کے ہر حملے کو ناکام بنا دیا، فائنل وسل تک پرتگال کی جانب سے گول کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوئی اور مراکش پرتگال کو ایک صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا