ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کی ٹیم 275 رنز پر آئوٹ، پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف مل گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلے سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 275 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 355 کا ہدف ملا ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز میچ کے تیسرے روز 202 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اس کی چھٹی وکٹ 256 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب بین سٹوکس 41 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 275 رنز پر آئوٹ ہو گئی، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 108 رنز کی اننگز کھیلی، یہ ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی سنچری بھی ہے، پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار، زاہد محمود نے تین جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا