ملتان ٹیسٹ، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے بغیر نقصان کے 64 رنز، جیت کیلئے مزید 291 رنز درکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم نے میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک جیت کیلئے درکار ہدف 355 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لئے ہیں اسے جیت کیلئے مزید 291 رنز درکار ہیں، وکٹ پر محمد رضوان 28 اور عبداللہ شفیق 34 رنز کے ساتھ موجود ہیں، امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم اسٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کی جگہ محمد رضوان کو اوپننگ کیلئے بھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا