ملتان ٹیسٹ، 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے چائے کے وقفے پر 3 وکٹوں پر 136 رنز بنا لئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کی 355 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لئے ہیں اور اسے جیت کیلئے مزید 219 رنز درکار ہیں، چائے کے وقفے پر وکٹ پر سعود شکیل 32 اور امام الحق 25 رنز کے ساتھ موجود ہیں، آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 45، محمد رضوان نے 30، بابر اعظم نے ایک سکور بنایا، امام الحق جنہیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا رپورٹ ٹھیک آنے کے بعد وہ اب بیٹنگ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے