ٹیسٹ میچوں کی سیریز

ملتان ٹیسٹ، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے 7 وکٹوں پر 291 رنز، جیت کیلئے مزید 64 رنز درکار

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرا ٹیسٹ میچ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، پاکستان کو جیت کیلئے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو فتح کیلئے پاکستان کی تین وکٹیں درکار ہیں، میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے جیت کیلئے درکار 355 رنز کے تعاقب میں سات وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لئے تھے اور وکٹ پر سلمان علی آغا اور ابرار احمد بغیر سکور بنائے موجود تھے، چوتھے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی تین وکٹیں گریں، گرنے والی پہلی وکٹ فہیم اشرف کی تھی جو دس رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ، اس کے بعد محمد نواز بھی 45 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے جبکہ سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 94 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کی جانب سے پہلے سیشن میں دو وکٹیں مارک ووڈ جبکہ ایک وکٹ جو روٹ نے حاصل کی

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا