یوکرین کا حملہ

روسی صدر کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل پر یوکرین کا حملہ

ویب ڈیسک :یوکرین کے علاقے لوہانسک کے جلاوطن گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے رہائشی ہوٹل کو نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جلا وطن گورنر سرہی ہیدائی کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز نے لوہانسک کے علاقے کدیوکا میں اس ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں روسی صدر ولادمیر کی پرائیویٹ آرمی ویگنر گروپ کے ارکان ملتے ہیں۔
خیال رہے کہ ویگنر گروپ کو روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی پرائیویٹ آرمی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو کریملن کے مفاد کے لیے ریاستی سرپرستی میں مشنریز کی طرح کام کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا