سعود شکیل کا آئوٹ ہونا ہمیں بہت مہنگا پڑا، بابر اعظم

سعود شکیل کا آئوٹ ہونا ہمیں بہت مہنگا پڑا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ بھی شکست پر کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ اچھی فنش کرنے میں ناکام رہے، میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں ہماری ٹیم کی جانب سے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا چند کھلاڑیوں نے اپنی وکٹیں گنوائیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ٹیم نے دوسری اننگز میں بائولنگ کے ساتھ بہترین کم بیک کیا ، دوسرے اننگز میں امام الحق، سعود شکیل اور محمد نواز نے بہت اچھی بیٹنگ کی ٹیل اینڈرز کی جانب سے بھی سکور کیا گیا ، بابر اعظم نے سعود شکیل کے آئوٹ دیئے جانے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگا کہ گیند زمین کے ساتھ لگا ہے مگر امپائر کا فیصلہ حتمی ہے ہمیں اس کو تسلیم کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ اس اہم موقع پر سعود شکیل کا آئوٹ ہمیں بہت مہنگا پڑا، نئے سپنر ابرار احمد کے بارے میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ میچ ان کیلئے کارکردگی کے لحاظ سے یادگار رہے گا، ابرار احمد نے کنڈیشنگ کے مطابق شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا ، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرینگے اور جو غلطیاں پہلے ٹیسٹ میچوں میں ہوئی ہیں کوشش کرینگے کہ ان کو نہ دہرایا جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا