ورلڈ بینک پراجیکٹ

ورلڈ بینک پراجیکٹ کیلئے 58 ہسپتالوں کے سروے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوامیں افغان مہاجرین کے میزبان اضلاع بشمول پشاور میں صحت سہو لیا ت کی فراہمی اور معیار کی بہتری کیلئے عالمی بینک کے مالی تعاون سے جاری پراجیکٹ کیلئے 58 ٹائپ ڈی ہسپتالوں میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں ہیلتھ فائونڈیشن کے توسط سے کنسلٹنٹ فرمز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جن کے ساتھ تعاون کیلئے متعلقہ اضلاع کے ہیلتھ افسران اور ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیاگیا ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں چار اضلاع پشاور، ہری پور، صوابی اور نوشہرہ میں افغان مہاجرین کی تعداد بہت زیادہ ہے یہ لوگ ابتدا ہی سے مقامی لوگوں کیلئے موجود صحت اور تعلیمی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ ہسپتالوں اور سکولز پربہت زیادہ دبائوہے اور تعلیمی اور صحت کے معیار پر سمجھوتہ ہورہا ہے
ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے عالمی بینک نے مذکورہ4اضلاع میں سکولز اورہسپتالوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے انسانی سرمایہ کاری یا ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ کا پراجیکٹ شروع کیاہے اس ضمن میں متعلقہ اضلاع کے58ٹائپ ڈی ہسپتالوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کو سہولیات اور علاج کیلئے اپ گریڈ کرنے کیلئے جائزہ لیا جائے گا اس جائزہ سروے کیلئے متعلقہ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی