ڈرگ کنٹرول ٹیم جعلی ادویات برآمد

ڈرگ کنٹرول ٹیم کا دلزاک روڈ پر چھاپہ’جعلی ادویات برآمد

ویب ڈیسک : ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز محکمہ صحت خیبر پختونخوا ، ڈرگ کنٹرول ٹیم پشاور کی جانب سے جعلی ادویات’ غیر قانونی ادویات کے خلاف اقدام، چیف ڈرگ انسپکٹر اور ڈرگ انسپکٹرز خوشحال اور ذیشان کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دلزاک روڈ پر تور ے کبابی کے قریب سروس سٹیشن پر چھاپہ مار کر مینوفیکچرنگ مشینری، پیکجنگ میٹریل، ادویات کا خام مال برآمد کر لیا۔ ملزمان ملٹی نیشنل اور نیشنل فرموں کی نامور برانڈز کی جعلی ادویات بنانے میں ملوث ہیں جن میں inj Risek’ Caps Accutane’ Caps Velosef’ Syrup CoferbTab Nitrofurantin’ Zicon DS”اور دیگر کئی برانڈز کی جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔ ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے میڈیسن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈرگز اور ان کا عملہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جعلی ادویات فروشوں کے خلاف باقاعدگی سے کارروائیاں جاری رکھے گا اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا