ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور

امریکی سینٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔
امریکی سینیٹ نے سرکاری ملازمین کو حکومت کے ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے کا امکان ہے.
میڈیا پورٹس کے مطابق منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے اس بل کو امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہونا ضروری ہے۔
رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر امریکا کی مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا