تحریک انصاف سیاست

اسمبلیوں سے نکل کر تحریک انصاف سونامی سیاست کرے گی، بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: خیبرپختوںخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے حوالے سے کل جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر من و عن عمل کیا جائیگا، اسمبلیوں سے نکل کر تحریک انصاف سونامی سیاست کرے گی۔
بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کے حوالے سے کل جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر من و عن عمل کیا جائےگا، خیبر پختونخوا اسمبلی عمران خان کی امانت ہے، تمام وزراء و اراکین اسمبلی عمران خان کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت خبردار رہے کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔
بیرسٹرسیف نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستانی سیاست ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گی، اسمبلیوں سے نکل کر تحریک انصاف سونامی سیاست کرے گی وفاقی حکومت کے مولاجٹ رانا ثنااللہ کو پھر سے دل کے دورے پڑنے لگ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل