انڈیامیں بلاول کیخلاف مظاہرے

مودی کوگجرات کاقصائی کہنے پرانڈیامیں بلاول کیخلاف مظاہرے

ویب ڈیسک :انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے انڈین وزیر اعظم کو گجرات کا قصائی کہنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اخلاقی، فکری اور معاشی طور پر دیوالیہ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جس کی ساکھ نہیں۔مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان انتہائی مذموم اور شرمناک ہے اور آج کے دن ہندوستان کے ہاتھوں شکست کے پاکستان کے درد کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینے اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی مہمان نواز کرنے کے بیان کے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی آج انڈیا کا وزیر اعظم ہے جس پر وزیر اعظم بننے سے پہلے امریکہ میں داخلے پر پابندی تھی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستانی وزیر خارجہ کے خلاف بیان کو شرمناک اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف ہفتے کو ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔بی جے پی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا،ان کا تبصرہ انتہائی توہین آمیز، ہتک آمیز اور بزدلی سے بھرا ہوا ہے اور یہ صرف اقتدار میں رہنے اور پاکستان حکومت کو بچانے کے لئے دیا گیا ہے۔  بھارت کی حکمران جماعت آج 17 دسمبر کو ملک بھر کے تمام دارالحکومتوں میں احتجاج کرے گی۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت