چین جنگ کی تیاریاں کررہا

بھارتی حکومت سورہی ہے اور چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے

ویب ڈیسک :بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے اور بھارتی حکومت سورہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر راہول گاندھی نے حال ہی میں لائن آف ایکچوئل پر بھارتی اورچینی فوج کی جھڑپ کے تناظر میں بات کی۔کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظر انداز کررہا ہے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ چین جنگ کی تیاری کررہا ہے اور بھارتی حکومت اس خطرے کو نظر انداز کرکے سورہی ہے۔دوسری جانب راہول گاندھی کے بیان پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنما پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف دھرنا،پاک افغان شاہراہ بند