چٹاگرام ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 188 رنز سے شکست دیدی

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چٹاگرام میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو 188 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 513 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں میچ کے پانچویں روز بنگلہ دیش کی ٹیم 324 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور میچ 188 رنز کے فرق سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر حسن نے 100، کپتان شکیب الحسن نے 84، نجم الحسن شانتو نے 67، مشفیق الرحیم نے 23 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل نے چار، کلدیپ یادیو نے تین جبکہ محمد سراج، امیش یادیو اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بھارت کی ٹیم نے پہلی اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، دوسری اننگز میں بھارت کی ٹیم نے 258 رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم کو جیت کیلئے 513 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 324 رنز تک پہنچ سکی اور اسے 188 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کے کلدیپ یادیو کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا