ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، لوکا مورڈیک

کروشیا کی فٹبال ٹیم کے کپتان لوکا مورڈیک کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور آئندہ سال جون میں ہونے والی نیشنل لیگز تک کھیلیں گے ، یاد رہے کہ لوکا مورڈیک کی قیادت میں کروشیا کی ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، 37 سالہ لوکا مورڈیک نے قطر فیفا ورلڈ کپ کے دوران کروشیا کی جانب سے تمام میچ کھیلے ہیں ، مراکش کیخلاف تیسری پوزیشن میچ میں کامیابی کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں لوکا مورڈیک کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی میں اچھی فٹبال مزید کھیل سکتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کیلئے مزید فٹبال کھیلوں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال نیشن لیگز کے بعد اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام