کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 354 رنز پر آئوٹ، پاکستان پر 50 رنز کی برتری حاصل کرلی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آخری سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے سکور 304 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 354 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد اسے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 111، بین فوکس نے 64، اولی پوپ نے 51، مارک ووڈ نے 35، اولی رابنسن نے 29 اور بین ڈکیٹ 26 بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ محمد وسیم جونیئر کے حصے میں آئی۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے