وزیر اعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت سے اہم ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت سے اہم ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد، اہم ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر چودھری شجاعت حسین نے گلدستہ پیش کیا، شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، چودھری سالک حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال بارے گفتگو کی، وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کیلئے ریلیف کے حوالے سے کوششوں بارے چودھری شجاعت حسین کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔
دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا غزہ جنگ میں بندی تسلیم کرنے سے انکار