فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹائن اور فرانس کا مقابلہ دو دو سے برابر، اضافی وقت کا کھیل جاری

قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر ہونے کے بعد اب اضافی وقت کا کھیل جاری ہے، ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نے میچ کے 23 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا اور اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، میچ کے 36 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے ڈی ماریہ نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی سرتوڑ کوشش اور بالآخر انہیں پہلی کامیابی میچ کے 80 ویں منٹ میں اس وقت ملی جب ایمباپے نے پینلٹی کک پر اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول سکور کیا جبکہ صرف ایک منٹ بعد ایمباپے نے ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہا۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام