فیفا ورلڈ کپ فائنل، اضافی وقت میں بھی مقابلہ تین تین سے برابر، فیصلہ پینلٹی کک پر ہوگا

قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر ہونے کے بعد اب اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اور اضافی وقت میں دونوں ٹیموں نے تین تین گول سکور کئے جس کے بعد اب فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پیلنٹی ککس دی جائیں گی، ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی نے میچ کے 23 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا اور اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، میچ کے 36 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے ڈی ماریہ نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم میچ میں واپس آنے کی سرتوڑ کوشش اور بالآخر انہیں پہلی کامیابی میچ کے 80 ویں منٹ میں اس وقت ملی جب ایمباپے نے پینلٹی کک پر اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول سکور کیا جبکہ صرف ایک منٹ بعد ایمباپے نے ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا اضافی وقت میں ارجنٹائن کے میسی نے 108ویں منٹ میں گول سکور کرکے ٹیم کو برتری دلا دی تاہم اس کے بعد میچ کے 118 ویں منٹ میں ایمباپے نے پینلٹی کک پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے