ن لیگ کی دوہری چال،خیبر پختونخوااسمبلی بھی بچ جائے گی

ن لیگ کی دوہری چال،خیبر پختونخوااسمبلی بھی بچ جائے گی

ویب ڈیسک: :پنجاب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک ساتھ دو چالیں چلنے کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی اسمبلی کی تحلیل ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے اور محمود خان کی حکومت کو مزید چند روز جاری رکھنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ایک ساتھ دو چالیں چلی ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی گورنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آج یعنی بدھ کے روز اعتماد کا ووٹ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔ پنجاب میں نیا کھیل شروع ہوتے دیکھ کر خیبر پختونخوا میں بھی اسمبلی تحلیل میں تاخیر کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت نے اب پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل نہ ہونے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل روکنے کی بھی تجویز دے دی ہے اور کہا گیا ہے کہ جب تک پنجاب کا معاملہ کلیئر نہیں ہوتا خیبر پختونخوا میں جلد بازی نہ کی جائے اور صوبے میں موجودہ سیٹ اپ کو چند روز مزید کام کرنے دیا جائے جب پنجاب اسمبلی کی تحلیل کامعاملہ صاف ہوجائے گا تب دونوں اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل کردی جائیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے تاہم فیصلہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا