صادق خان لندن کے میئر

صادق خان مسلسل تیسری بار لندن کے میئر کیلئے بطور امیدوار نامزد

ویب ڈیسک : پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان صادق خان مسلسل تیسری بار لندن کے میئر کا انتخاب لڑیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی نے صادق خان کو 2024 کے میئر آف لندن کے الیکشن کیلئے بطور امیدوار نامزد کردیا۔صادق خان نے پہلی بار 2016 میں لیبر پارٹی کی جانب سے میئر آف لندن کے امیدوار کا الیکشن جیتا تھا جبکہ 2021 میں وہ دوسری بار میئر آف لندن منتخب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ 2016 سے قبل صادق خان 11 سال تک ممبر پارلیمنٹ رہے اور اس دوران صادق خان برطانوی کابینہ میں ٹرانسپورٹ کے وزیر رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان