افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی

افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی، افغانستان میں طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔
واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو نہیں روک رہے تو تعلقات ٹھیک نہیں رہیں گے، افغان طالبان کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مدد کی ضرورت ہو تو فراہم کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی، پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پرتوجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا، عمران خان دھاندلی کے لئے قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارش کے بعد کالام میں سیاحوں کا رش سردی لوٹ آئی