سوات، بارش کے بعد کالام میں سیاحوں کا رش سردی لوٹ آئی

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں بارش کے بعد سیاحتی مقام کالام میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا۔
لوگ برش کی رم جھم سے لطف اندوز ہونے لگے اور گرم اور لذیذ کھانوں کے لئے مختلف ریسٹورنٹ کا رخ کر لیا۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سردی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس سے کالام میں سیاحوں کا رش بڑھنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر سیاحوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سفر کے دوران سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں ہم جنس پرستوں کیلئے کلب کھولنے کی اجازت مانگ لی گئی