اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کیس

متنازع ٹوئٹ کیس ،اعظم سواتی کی زیادہ سے زیادہ عمر قید متوقع

ویب ڈیسک :اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے 6 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہیکہ اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکانٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی، انہوں نے افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، اعظم سواتی نے ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پرمبنی ٹویٹس متعدد بارکیں.
انہوں نے عوام کو اداروں کیخلاف اکسایافیصلے میں کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف اعظم سواتی کی ٹوئٹ کو کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا، اعظم سواتی پر لگی دفعات پرکم ازکم7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہیکہ اس سے قبل اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کیخلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے بار بار ریاستی ادارے کے افسر کے خلاف ٹوئٹ کی، اعظم سواتی نے ایک ہی جرم کو دہرایا ہے لہذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا