اسلام آباد آئی ٹن میں خود کش حملہ

اسلام آباد کے آئی ٹین میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید،6 زخمی

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے آئی ٹین فور میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی، پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک پولیس جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے میں مبینہ خودکش کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے ، پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل