دہشت گردی کے خلاف جنگ

اسلام آباد اور دیگر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا، امریکا

ویب ڈیسک: امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے، ہر قسم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
امریکا نے اسلام آباد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور دیگرحملوں میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ سکیور ٹی معاملات پر پاکستانی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔ امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
a

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا