کرسمس کے موقع پر پشاور میں سخت سیکورٹی انتظامات

ویب ڈیسک : کرسمس کے موقع پرپشاور میں تمام گرجاگھروں کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے اردگرد پولیس اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیںجبکہ متعلقہ علاقوں کا محاصرہ کرلیا گیا ہے جہاں قریبی عمارتوں پر بھی سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق 25دسمبر کو مسیحی برادری کی تہوار کرسمس کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ڈیڑھ ہزار سے زائد پولیس جوان و افسران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ گرجاگھروں قرب وجوار میں واقع تمام اونچے عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات جبکہ مین گیٹ اور اندرونی مقامات پر بھی مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پلان کے مطابق تمام چرچز کے آس پاس خصوصی ناکہ بندیوں سمیت بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ کرسمس تہوار کے موقع پر سکیورٹی کو موثر بنانے کی خاطر سٹی پٹرولنگ، لیڈیز پولیس سمیت ابابیل سکواڈ کو بھی تعینات کرکے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتی برادری کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا عندیہ