یوکرین تنازع پر تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، روسی صدر

ویب ڈیسک: روس کے صدر ولادمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ کہ یوکرین تنازع پر ماسکو تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا، یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے پیچھے ہٹتے رہے، روس تمام فریقین سے قابل قبول حل کے لیے بات چیت کرنے پر تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا ہونا فریقین پر منحصر ہے، روس نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔روس یوکرین میں درست سمت میں کام کر رہا ہے، مغرب روس کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ روس اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہا ہے، روس کے پاس اپنے شہریوں کے تحفظ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :حج ویزوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان

روسی صدر ولادمیرپیوٹن نے مزید کہا کہ روس کے شہری متحد ہیں اور وطن کے لیے ہر چیز دینے کو تیار ہیں۔