ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا احمقانہ سوچ ہے، فوادچودھری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کی ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے۔

فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں نے کہا ہے کہ ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں بنانا ملکی مفاد کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔ ہم اس قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی مزاحمت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور

فواد چودھری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔